شام میں دہشت گردوں کے مابین تصادم 170 سے زائد ہلاک


شام کےادلب میں چار دنوں کے دوران دو دہشت گرد گرو ہوں کے درمیان جھڑپوں میں 170 دہشت گرد عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

دمشق سے تسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادلب کے نواح میں گذشتہ 4دنوں کے دوران دہشت گرد گروہ جند الاقصی اور احرار الشام کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 170 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان خونی جھڑپوں کے بعد دہشتگرد گروہ جند الاقصی نے النصرہ فرنٹ کی بیعت کا اعلان کیا ہے.
شامی حزب اختلاف سے وابستہ  ہیومن رائٹس واچ کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جند الاقصی کا یہ اقدام شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں کے فائدے میں جائے گا۔

دوسری طرف احرار الشام کے ترجمان نے اس بیعت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ احرار الشام، جند الاقصی کی نابودی تک اپنی جنگ جاری رکھے گا۔