شام میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک


ایک فضائی کارروائی میں دہشت گرد گروہ داعش کا وزیراطلاعات مارا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پچھلے مہینے امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ داعش کا ترجمان صوبہ الرقہ میں  ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے،جس کی دہشت گرد گروہ داعش نے تائید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا وزیراطلاعات صوبہ الرقہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن سلمان داعش کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ داعش کے سینیئر شوری کونسل کے رکن بھی تھا۔

داعش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عادل حسن سلمان الفیاض عرف ابومحمد الفرقان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔