حزب اللہ، نے راس بعلبک میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا


داعش کے راس بعلبک میں واقع ہیڈکوارٹر پرمزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملے کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے راس بعلبک کے شمالی پہاڑوں کی بلندیوں پر واقع ہیڈکوارٹر کو براہ راست ہتھیاروں سےنشانہ بنایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

راس بعلبک،لبنان کے شمال میں صوبہ بقاع کے دیہی علاقوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہےلبنان کی حزب اللہ نے ملک میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد سےاب تک وسیع علاقے کو دہشتگردوں کے  وجود سے پاک کردیا ہے۔