کابل: ماتمی جلوس پر فائرنگ، 16 شہید 36 زخمی


افغان دارالحکومت کابل میں ماتمی جلوس کے دوران خودکش حملے، فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 16 عزادار شہید جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کابل میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس میں دہشتگرد حملہ کیا گیا جس میں 16 عزادار شہید جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، 3 حملہ آور پولیس کی وردیوں میں جلوس میں شریک ماتمیوں میں جا ملے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 عزادار شہید جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

شہید ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ تاحال کسی دہشت گرد گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔