اسلام آباد: ہسپانوی سفارتکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی


ایف سیون ٹو میں رہائش پزیر اسپین کے 60 سالہ سفارتکار گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں تعینات ہسپانوی سفارتکار نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد میں 34 سال سے مقیم اسپین کے قونصلر اتاشی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسپین کے سفارتکار جینر سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور خیال یہی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اسی بیماری سے تنگ آکر خود کو گولی مار دی۔

واضح رہے کہ 60 سالہ ہسپانوی سفارتکار تھانہ کوہسار کے علاقے ایف 7 ٹو میں اپنی رہائشگاہ پر اکیلے ہی رہتے تھے اور انہوں نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی لاش کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔

تاہم پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع  اسپین کو دے دی گئی ہے۔