شامی فوج نے معان قصبے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا


شامی فوج نے صوبے حماہ کے شمال میں واقع معان قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، شامی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے  مشترکہ کارروائی کرکےحماہ کے شمالی قصبے معان کو دہشت گردوں کی چنگل سے مکمل طورپر آزاد کرالیا ہے۔

شامی حزب اختلاف سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شامی فوج ''تل بزام'' اور ''صوران'' نامی علاقوں کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے کچھ عرصہ پہلے ہی حماہ کے مضافات میں واقع کوکب نامی دیہات کوبھی دہشت گردوں کی چنل سے آزاد کرالیا تھا۔