محمد جواد ظریف شام سے متعلق لوزان اجلاس میں شرکت کریں گے
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے آٹھ رکنی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین جابر انصاری نے اپنے ٹیلیگرام پر پیغام دیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے شام سے متعلق اجلاس میں محمد جواد ظریف شرکت کریں گے۔
لوزان اجلاس میں ایران، روس، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، عراق، مصر اور قطر شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ شام بحران کے حل کے لئے لوزان میں ایران، روس، امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کا اجلاس میں ایران نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم لوزان اجلاس میں مزید تین ممالک جیسے عراق، مصر اور قطر کی شرکت کرنے کے اعلان کے بعد اسلامی جمہوری ایران نے بھی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔