شامی وزیرخارجہ ماسکو کا دورہ کرنے والے ہیں


روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں شامی وزیرخارجہ ماسکو کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے رای الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی نائب وزیرخارجہ نے رواں ماہ کے آخر میں شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کے روسی دورے کی خبر دی ہے۔

واضح رہے دونوں ممالک کے راہنما شامی بحران کے حل کے لئے مشاورت کریں گے۔

روس کا کہنا ہےکہ روسی وزیرخارجہ 24 اکتوبر کو شام کا دورہ کریں گے۔