سعودی خودکش بمبار کو 72 حوروں سے ملاقات کا وعدہ دیاگیا/ ویڈیو رپورٹ


حال ہی میں تکفیری دہشت گردوں کے سعودی مفتی عبداللہ المحیسنی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک سعودی خودکش بمبار کو جنت کی حوروں سے ملاقات کا وعدہ دے رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی مفتی عبداللہ المحیسنی اس ویڈیو میں حلب میں سعودی عرب کے خودکش بمباروں میں سے ایک کی ماں کو دھماکے سے پہلے  مبارکباد دیتا ہے۔

سعودی عرب کے تکفیری مفتی عبداللہ المحیسنی سعودی عرب کے البریدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی بمبار "بتار الجزروای" کی ماں ام عبد الرحمن کو مخاطب کر کے ان کو بیٹے کی خودکش کارروائی کی مبارکباد دیتا ہے۔

"بتار الجزروای" شام کے حلب شہر کی کارٹن بنانے والی فیکٹری پر ہونے والے حملے کا خودکش بمبار تھا۔

المحیسنی نے اس کی ماں سے کہا کہ آپ کو مبارک ہو! امید ہے کہ یہ بہادر آج رات جنت کی ایک خوبصورت حور کے ساتھ شادی کرے گا۔

مفتی المحیسنی جنگ میں مسلح عناصر کی حوصلہ افزائی اور خودکش بمبار تیار کرنے کے سلسلے میں حوروں کے مسئلے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے میں شہرت رکھتا ہے اور زیادہ تر مسلح عناصر کو جنگ کے لئے جنت کی 72 حوروں کے ساتھ ملاقات کے وعدے دیتا رہا ہے۔

المحیسنی  نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان حوروں میں سے ایک اپنے آب دھن کو کسی دریا پر تھوک دے تو وہ دریا شیرین ہو جائے گا۔

ٹویٹر کے ایک صارف نے مذاق میں لکھا ہے کہ المحیسنی خود جنت میں جانا نہیں چاہتا ہے اور ایک احمق کو بہشت بھیجنا چاہتا ہے۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے تکفیری مفتی عبداللہ المحیسنی خودکش بمباروں کا سرغنہ امریکہ کا حمایت یافتہ ہے۔

نیچے ویڈیو میں المحیسنی کے دعوؤں کو ملاحظہ فرمائیں: