سعودی اتحاد؛ سابق جرنیل راحیل شریف کسی قسم کے غلط کام سے گریز کریگا + ویڈیو


گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل اسلامی مجاہد ہے، کسی قسم کے غلط کام سے گریز کریگا، ان کو آفر ضرور ملی ہے، لیکن انہوں نے شرائط پیش کی ہیں، خصوصا ایران، عراق، شام اور لبنان کا نام لیکر انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل اسلامی مجاہد ہے، کسی قسم کے غلط کام سے گریز کریگا، جنرل راحیل کو آفر ضرور ملی ہے، لیکن انہوں نے شرائط پیش کی ہیں۔ خصوصا ایران، عراق، شام اور لبنان کا نام لیکر انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پانچواں صوبہ بنایا جائے، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہمیں نمائندگی دی جائے، وزیراعظم پاکستان نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، جو اس سلسلہ میں اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے، جو جلد وزیراعظم کو پیش کر دی جائیں گی۔