امام کعبہ کو پاکستان میں امت مسلمہ کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی نہ کہ ایک مخصوص فرقے کی + ویڈیو

معروف پاکستانی صحافی کا امام کعبہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے کہنا تھا کہ امام کعبہ حکومت کے ملازم کے طور پر طعینات ہوتے ہیں، من اللہ تعینات نہیں ہوتے۔ امام کعبہ کو پاکستان میں امت مسلمہ کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی، لیکن انہوں نے صرف ایک مخصوص فرقے کا ساتھ دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف صحافی اور دانشور رشید احمد چغتائی کا کہنا تھا کہ پاراچنار کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے وہاں کے عوام  سے مشاورت کی جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو دہشت گرد اس علاقے میں ڈیرے ڈال لیں گے اور سوات آپریش کی طرز پر پارا چنار آپریشن ناگزیر ہو جائے گا۔

معروف پاکستانی صحافی کا امام کعبہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے کہنا تھا کہ امام کعبہ حکومت کے ملازم کے طور پر طعینات ہوتے ہیں، من اللہ تعینات نہیں ہوتے۔ امام کعبہ کو پاکستان میں امت مسلمہ کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی، لیکن انہوں نے صرف ایک مخصوص فرقے کا ساتھ دیا۔

رشید احمد چغتائی نے کہا کہ انہیں چاہیے تھا کہ وہ تمام مسالک کے اجتماعات میں جاتے۔ مسلمانوں کا اتحاد از حد ضروری ہے، لیکن یہ مناسب نہیں کہ یہ اتحاد کسی فرقے یا کسی ملک کی بنیاد پر ہو، سعودی اتحاد کے اہداف ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ پاکستان ایران کے خلاف کسی سازش میں شامل نہیں ہوگا۔ یمن جنگ سعودی عرب کا ذاتی معاملہ ہے اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔