ایران کے سیاحتی علاقوں کی منتخب تصاویر


دنیا کے نقشے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو چار موسمی اور بڑی تہذیبوں کا ایک بڑا ملک سمجھا جاتا ہے، ایران میں بے پناہ سیاحتی مقامات ہونے کی وجہ سے اسے سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین بے شمار تفریحی اور سیاحتی مقامات سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے سالانہ ہزاروں سیاح ایران کا رخ کرتے ہیں۔

ایران جغرافیائی محل وقوع، تفریح گاہوں، قدرتی مناظر، زیارت گاہوں اور عظیم تہذیب کی وجہ سے دنیا بھر کے ذی شعور انسانوں کو اپنی طرف جلب کرتا ہے۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین خشک اور صحرائی ہے لیکن جب آپ ایران کی سیر پر جائیں گے تو معلوم ہوگا کہ وسیع و عریض دشت و صحرا کے ساتھ ساتھ یہ اسلامی ملک بڑے بڑے جنگلات کے علاوہ دریا، قدرتی مناظر، پہاڑ اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

ویسے تو دریا، پہاڑ اور جنگلات ہر ملک میں پائے جاتے ہیں لیکن یہاں کی خصوصیت یہ ہے کہ ایران کی اسلامی حکومت نے عوام کی سیرو تفریح اور ثقافتی مراکز اور اشیا کی حفاظت اور ترقی کے لئے بے شمار پیسہ خرچ کرکے ان کی خوبصورتی کو دو بالا کردیا ہے۔

آج ہم آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں پائے جانے والے بعض تفریحی مقامات کی منتخب تصاویر پیش کرتے ہیں۔

ایران کے صوبہ فارس کا نہایت خوبصورت آبشار جو ہر سیاح کی آنکھوں کو خیرہ کردیتا ہے، اس آبشار کو دیکھنے ملک بھر سے سالانہ سینکڑوں سیاح  اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

مشرق کے معروف شاعر خیام نیشابوری کا مقبرہ ایران کے تاریخی شہر نیشابور میں واقع ہے، خیام کے مقبرے پر فاتحہ خوانی کے لئے دنیا بھر سے لوگ جاتے ہیں، مقبرہ خیام، کے آس پاس نہایت خوبصورت پارک بھی بنائے گئے ہیں۔

مصلح الدین شیخ سعدی آج سے تقریبا 800 برس پہلے ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے آپ ایک بہت بڑے معلم مانےجاتے ہیں،آپ کى دو کتابیں گلستان اور بوستان بہت مشہور ہیں، پہلى کتاب گلستان نثر میں ہے جبکه دوسرى کتاب بوستان نظم میں ہے، آپ نےسو برس کى عمر میں ایران کے شہر شیراز میں انتقال فرمایا اور وہی پر ہی مدفون ہوئے، سعدی کو ان کے اقوال زریں کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہے۔ جن میں سب سے زیادہ مشہور "بنی آدم" ، "گلستان" کا حصہ ہے:

بنی آدم اعضای یک پیکرند
که در آفرینش ز یک گوهرند

حضرت امام رضا علیہ السلام کا سنہرا گنبد خوبصورت ترین مذہبی جلوؤں میں سے ایک ہے جو اپنی سنہری اینٹوں کی چمک کے ساتھ ہمیشہ سے زائرین کے لئے خاص حرمت کا حامل رہا ہے۔

دلباختہ و دلدادہ عاشق دور دراز علاقوں کے فاصلے طے کر کے مشہد مقدس شہر میں داخل ہوتے ہوئے سب سے پہلے سنہرے گنبد کو دیکھتے ہی اپنے مہربان و میزبان امام رؤف حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے مرقد منوّر کی زیارت کے شوق و عشق سے لبریز ہو جاتے ہیں۔

شیخ فرید الدین عطار نیشابوری ایک بہت بڑے عارف تھے جن کا مقبرہ بھی ایران کے تاریخی شہر نیشابور میں ہی واقع ہے۔

کوروش کبیر کا مقبرہ: ایران کے صوبے فارس کے علاقے پاسارگاد میں واقع ہے۔

راین قلعہ: دنیا کے مشہور ترین قلعوں میں سے ایک ہے جو کہ ایران کے شہر کرمان میں واقع ہے۔

باغ ارم شیراز: ایران کے شہر شیراز کے تفریحی مقامات میں ایک یہ خوبصورت باغ بھی ہے۔

باغ فردوسی:  مشہور شاعر فردوسی کا مقبرہ بھی اسی باغ  میں موجود ہے، یہ مشہد مقدس کے طوس نامی گاؤں میں  واقع ہے یہاں پر سیاحوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں۔

باغ بہشت اصفہان: اصفہان میں بے شمار تفریحی مقامات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس شہر کو نصف جہان بھی کہا جاتا ہے۔

قابوس ٹاور: یہ اینٹوں سے بنا ہوا دنیا کا بلند ترین ٹاور ہے جو کہ ایران کے صوبے گلستان میں ہے۔

میلاد ٹاور: ایران میں سب سے لمبی فلک بوس عمارت اور دنیا میں اعلیٰ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔ یہ ٹیلی کمیونیکیشن اور کثیرالجہتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا ٹاور، دارالحکومت تہران میں بین الاقوامی تعلقات کے مرکز، شہرک قدس کے جنوب اور کوئے نصر کے شمال میں، پہاڑی علاقوں کے 14 ایکڑ زمین میں واقع ہے۔ یہ ٹاور اپنی منفرد شکل، ساخت اور زیادہ اونچائی کی وجہ سے تہران میں لگ بھگ ہر جگہ سے دکھائی دیتا ہے جسے ایران کے دارالحکومت کی ایک علامت بھی تصور کیا جاتا ہے اور اس ٹاور سے بھی ایران کے دارالحکومت تہران کو مکمل طور پر دیکھا جاسکتاہے۔

تخت جمشید: ایران کے ایک شہر کا نام ہے اور اس میں ایک تاریخی محل تخت جمشید کے نام سے موجود ہے۔

منرل واٹر کا چشمہ:

تبریز میں صدیوں پرانی بادشاہی عمارت کا منظر:

دریائے کارون کا ایک منظر:

صوبہ کردستان کے ایک گاؤں کی جھلک:

ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کی ایک جھلک:

صوبہ گیلان کے شہر ماسولہ کا ایک منظر:

لاہیجان نامی پہاڑی سلسلوں کی ایک جھلک:

صوبہ  مشرقی آذربائجان کا قدرتی منظر:

صوبہ کردستان میں موسم بہار کا منظر:

خرم آباد میں فلک افلاک کا منظر:

شمالی خراسان کے مرکز بیرجند میں واقع قلعہ کا منظر:


صوبہ کردستان کے قلعہ قمچقای کا منظر:

زنجان شہر کی جامع مسجد کا منظر:

تبریز کا کبود مسجد:

میدان نقش جهان اصفهان:

ساحلی شہر کیش میں داریوش ہوٹل کا منظر:

ترتیب و پیشکش: غلام مرتضی جعفری