ایرانی وزیر صحت کا پاکستان دورہ


ایران کے وزیر صحت عالمی ادارہ صحت کی علاقائی اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بین الاقوامی ادارہ صحت (WHO) کے کے علاقائی اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر صحت اتوار کو دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ اپنی پاکستانی ہم منصب محترمہ ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحریہ علاقائی کمیٹی کا 64واں اجلاس 9 سے 12 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔

ایرانی وزیر صحت اپنے دو روزہ قیام کے دوران قطر، عمان، عراق اور مراکش کے وزرائے صحت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔