خیلج فارس میں "ھندیجان نگین" نامی بندرگاہ کے خوبصورت نظارے + ویڈیو اور تصاویر
ساحل سمندر تفریح کے لئے ہمیشہ ایک اہم مقام تصور کیا جاتا ہے، ہر انسان کا دل چاہتا ہے کہ اپنی زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ ساحل سمندر کا لطف اٹھائے۔
خبر رساں ادارہ تسنیم: ایران جغرافیائی محل وقوع، تفریح گاہوں، قدرتی مناظر، زیارت گاہوں، بندرگاہوں اور عظیم تہذیب کی وجہ سے دنیا بھر کے ذی شعور انسانوں کو اپنی طرف جلب کرتا ہے۔
آج ہم اپنے قارئین کو خلیج فارس میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کی خوبصورت بندرگاہ "ھندیجان نگین" کی سیر کرائیں گے۔
ھندیجان کا شمار صوبہ خوزستان کے خوبصورت ترین تفریحی مقامات میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی اس علاقے کو بخوبی جانتا ہے اور موسم گرما میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ گرمیوں کا موسم ہو تو ہر انسان کا دل بے اختیار ساحل کی سیر کی طرف مائل ہوتا ہے، بچے، بزرگ، خواتین اور مرد سبھی کے دلوں میں ساحل سمندر کی سیر کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔
سمندر کےکنارے پہنچتے ہی انسان کو ذہنی سکون ملتا ہے، ساحل کی تازہ ہوائیں سکون اور راحت کا ایک نیا احساس دلاتی ہیں۔ صرف یہی نہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ساحل سمندر کی سیر سے انسان کی صحت اور ذہن پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ پانی کو دیکھنے اور لہروں کے شور کی آواز انسانی ذہن پر اچھے اثرات ڈالتی ہے اور یوں انسان سکون اور آرام محسوس کرتا ہے۔
ساحل سمندر وہ جگہ ہے جہاں انسان خود کو سب سے زیادہ پرسکون محسوس کرتا ہے اور اس کے اندر ایک خوشگوار احساس جنم لیتی ہے۔
اگر آپ کو کبھی ساحل سمندر جانے کا اتفاق ہوا ہے تو ضرور احساس ہوا ہوگا کہ سمندر کی سیر انسان کو کتنا سکون فراہم کرتی ہے۔
طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ننگے پیر ساحل کی گیلی ریت پر چلنے سے بہت ساری بیماریوں کا ازالہ ہوجاتا ہے انسانی قوت بینائی میں اضافہ ہوتا ہے، ساحل کی سیر انسانی صحت پر انتہائی مثبت اور مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔
یوں تو آج کل کی دنیا میں ہر کوئی ذہنی تناؤ کا شکار رہتا ہے جو بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے، طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر کوئی شخص افسردگی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے تو اسے ساحل سمندر کی ضرور سیر کرانی چاہئے کیونکہ سمندر ذہنی سکون اور فرحت بخشنے کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے اور زندگی کی تمام تفکرات اور پریشانیوں سے نجات دلاتی ہے۔
تو آپ خیلج فارس میں واقع ھندیجان بندرگاہ کی سیر کرکے ذھنی سکون پا سکتے ہیں، یہاں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے سیاحوں کے لئے مختلف قسم کے امکانات بھی فراہم کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین بے شمار تفریحی اور سیاحتی مقامات سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے سالانہ ہزاروں سیاح ایران کا رخ کرتے ہیں۔
ترتیب و پیشکش: غلام مرتضی جعفری