مسلمانوں پر چڑھ دوڑنے کے لئے بنایا جانے والا اتحاد اسلامی نہیں/ پاک آرمی کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال نہ کی جائے + ویڈیو


پیر محمد سعید احمد نقشبندی: ایک ایسا ملک جس کی باگ ڈور یہود و نصاریٰ کے ہاتھ میں ہے، جس کی قیادت امت مسلمہ کی خونریزی میں شامل رہی ہو، یمن سے شام تک کے حالات اس بات کا ثبوت ہیں، جو کچھ وہاں ہو رہا ہے، اس میں سعودی حکمران شامل ہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما پیر محمد سعید احمد نقشبندی کا تسنیم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جس کی باگ ڈور یہود و نصاریٰ کے ہاتھ میں ہے، جس کی قیادت امت مسلمہ کی خونریزی میں شامل رہی ہو، یمن سے شام تک کے حالات اس بات کا ثبوت ہیں، جو کچھ وہاں ہو رہا ہے، اس میں سعودی حکمران شامل ہیں، سعودی فوجی اتحاد کی پہلے دن سے ہم نے مخالفت کی تھی، ہماری آرمی کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال نہ کی جائے۔ پاک آرمی اپنے معیار کے مطابق تمام عالم اسلام جس میں ایران، عراق اور شام شامل ہوں، اس کی قیادت کرے۔ وہ اتحاد جو مسلمانوں پر چڑھ دوڑنے کے بنایا جائے وہ اسلامی اتحاد نہیں ہے۔ ایسا اتحاد امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔