جان اچکزئی: خطے کے ممالک ایران، روس، ترکی اور پاکستان ملکر اتحاد قائم کریں


وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہم ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ نہیں بناتے، سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا رہیگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان اچکزئی نے تسنیم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے، پورے ملک میں نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے ٹرمپ کی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے موقع پر نیا محاذ کھول دینا ہمارے مفاد میں نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد ان کا حق ہے، ہمارے لئے حیرانگی کی بات ہے، کل تک سب ہمارے ساتھ تھے، فنڈز کا معاملہ  ہر حلقے میں ہوتا ہے، ہر ایم پی اے وزیر یا ایڈوائزر نہیں بن سکتا، 9 تاریخ کو ہم دو تہائی اکثریت لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، بلوچستان حساس ترین صوبہ ہے، جس کی بڑی وجہ افغانستان کے ساتھ موجود سرحد ہے، جب تک ہم ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ نہیں بناتے، سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا رہیگا، میاں نواز شریف نے سعودی عرب جانے کی وضاحت پیش کر دی ہے، خطے کے ممالک ایران، روس، ترکی اور پاکستان ملکر اتحاد قائم کریں۔