پاکستان نے پہلے اپنے ہاتھ جلائے، اب مشرق وسطیٰ کی جنگ میں الجھ کر اپنا جسم بھی جلائے گا + ویڈیو


ان کیمرہ سیشن میں وضاحت کی جائے کہ پاک فوج اگر یمنی سرحد پر تعینات ہے اور اگر اسے یمن کے اندر جاکر کارروائی کرنا پڑ گئی تو یہ درست نہیں ہوگا، پاکستان اس جنگ کا حصہ بن کر رہ جائے گا۔

پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تسنیم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اس حوالے سے واضح اور خاطر خواہ جواب نہیں آیا، شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، کہ پاکستان یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے اپنے ہاتھ جلائے اب مشرق وسطیٰ کی جنگ میں الجھ کر اپنا جسم بھی جلائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ سیشن میں وضاحت کی جائے کہ پاک فوج اگر یمنی سرحد پر تعینات ہے تو اگر اسے یمن کے اندر جاکر کارروائی کرنا پڑ گئی تو یہ درست نہیں ہوگا، پاکستان اس جنگ کا حصہ بن کر رہ جائے گا۔