صوبہ خوزستان جنگلی حیات اور موسمی پرندوں کی سرزمین + نایاب تصاویر


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خوزستان جنگلی حیات اور موسمی پرندوں کی وجہ سے ایران بھر میں شہرت رکھتا ہے، ایک ماحولیاتی اور جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے کارکن نے اس صوبے میں موجود مختلف قسم کے پرندوں کی کچھ حیرت انگیز تصاویر بنائی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت صوبہ خوزستان میں سینکڑوں قسم کے پرندوں کا ہجوم ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

بہار کا موسم آتے ہی سالانہ ہزاروں پرندے موسم سے لطف اندوز ہونے خوزستان کی طرف ہجرت کرتے ہیں جن میں نایاب طوطے، کونج، تیتر، کالاتیتر، بٹیر، مرغابی سمیت درجنوں نایاب نسل کے پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی ہے لہذا اس علاقے میں موجود تمام پرندے محفوظ ہیں۔

کرامت حافظی نے صوبہ خوزستان میں موجود سینکڑوں پرندوں کی خوبصورت تصاویر کو اپنے کیمرے میں بند کیا ہے جن کی بعض جھلکیاں قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔