باکسر عامر خان: جیت پاکستانی عوام کے نام کرنے کا اعلان


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے لیور پول میں فل لو گریکو کے خلاف جیت کو پاکستانی عوام کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عامرخان نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ لیورپول میں جیتنے والی فائٹ پاکستانی عوام کےنام کرتا ہوں، کامیابی صرف میری نہیں پاکستان میں میرےسپورٹرز کی بھی ہے، جلد پاکستان آرہا ہوں، پاکستان آکر باکسنگ کے حوالے سے بڑا اعلان کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سال بعدمیری پہلی فائٹ میں پاکستانی مداحوں نے بھی خوب سپورٹ کیااور جیت کے لیے دعائیں کیں، جس پر اُن کا شکر گزار ہوں۔