ایران دفاعی ساز و سامان میں خود کفیل ہوچکا ہے، جنرل امیر حاتمی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران دفاعی ساز وسامان میں خود کفیل ہوچکا ہے، ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے دفاعی ساز وسامان سے لیس ہیں، لہذا دشمن سے خوف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسلامی نظآم اور ولایت فقیہ کے سائے میں پیشرفت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور آج ہمیں کسی دشمن سے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے دفاعی ساز وسامان مقامی سطح پر تیار کرتا ہے۔