داعش کے خفیہ ٹھکانوں سے اسرائیلی اسلحہ برآمد + تصاویر


شامی فوج نے دمشق اور حمص کے مضافاتی علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف پیشقدمی کرتے ہوئے داعش کے کئی ٹھکانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادرے کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے متعدد ٹھکانوں کو قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ دمشق کے “القدیم” اور ” الحجر الاسود” علاقوں میں پائے جانے والے داعشی ٹھکانوں سےاسرائیلی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس پر عبرانی زبان کے الفاظ باقاعدہ موجود ہیں۔
دوسری جانب صوبہ حمص سے بھی موصولہ اخبار میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے اسلحہ سے لدھے ایسے ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جن میں اسرائیلی ساخت کا اسلحہ لدھا ہوا تھا اور اس سے قبل کہ یہ ٹرک دھشتگردوں کے ہاتھوں لگتے شامی فوج نے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا۔
خیال رہے کہ شامی فوج اس سے قبل بھی متعدد بار دھشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ساخت کا اسلحہ برآمد کر چکی ہے۔