گرمیوں میں میوہ جات کھائیں اور جسم میں موجود جراثیم سے نجات پائیں


ہم یہاں موسم گرما کے ایک ایسے پھل کا ذکر کریں گے جو آپ کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق شہوتوت، یہ ایک معروف اور عام پھل ہے جسے بچے اور بڑے سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں، یہ پھل پاکستان اور ایران میں باآسانی اور کثرت سے پایاجاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سیاہ رنگ کے شہتوت کی ایک قسم بے دانہ سب سے اعلیٰ تسلیم کی گئی ہے، اس کا رس ٹپکتا رہتا ہے اور یہ شیریں ہوتا ہے۔عموماً میٹھے شہتوت کھانے سے طبیعت میں سکون آتا ہے۔

یہ پھل بے چینی، گھبراہٹ، چڑچڑاپن اورغصہ دور کرنے کے علاوہ صاف خون پیدا کرتا ہے،اس کے کھانے سے جگر اور تلی کی اصلاح ہوتی ہے۔

توت زود ہضم اور غذائیت سے مالا مال ہوتا ہے۔ اس پھل میں گوشت بنانے والے اجزا اور نشاستے دار شکر شامل ہے۔ اس کے کیمیائی اجزاء میں تانبا، آئیوڈین، پوٹاشیم، کیلشیم، فولاد، فاسفورس اور روغنیات شامل ہیں۔

ماہ رمضان میں توت پیاس کی شدت کو بھی کم کرکے ہیجانی کیفیت کو دور کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق توت کا شربت بخار کو دور کرنے میں نہایت فائدہ مند اور جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے بلغمی مادہ خارج ہوجاتا ہے۔یہ شدید کھانسی، خاص طور پر خشک کھانسی اور گلے کی دکھن میں بے حد مفید ہے۔