کراچی؛ گلشن اقبال سے تحریک طالبان کے2خطرناک دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت کے دہشگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن نے گلشن اقبال کے علاقے میں واقع شاہ فیصل مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرحمٰن اور ملک رضوان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چندہ بکس اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انچارج کاؤنٹر ٹیرارز ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن چوہدری غلام صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور دہشت گرد افغانستان میں جہادی ٹریننگ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

دہشت گرد عبدالرحمٰن پیشےکے لحاظ سے ڈاکٹر ہے، دہشت گرد عبدالرحمٰن نے ایم بی بی ایس کی ڈگری بہاولپور میڈیکل یونیورسٹی سے حاصل کی بعدازاں آرتھوپیڈک میں ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کی، دہشت گرد اپنے زخمی دہشت گردوں کے خفیہ علاج معالجہ میں ملوث رہا ہے اور اس نے کئی دہشت گردوں کو علاج کیا ہے، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن نے مچھر
کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد حمید اللہ اور انعام داد کو لکڑی گودام کے قریب سے گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ولی محمد گروپ سے ہے۔