افغانستان؛ طالبان اور داعش کے مابین گھمسان کی لڑائی، 300 دہشتگرد ہلاک
افغانستان کے صوبہ جوزجان میں طالبان اور داعش کے مابین گھمسان کی لڑائی میں کم سے کم 300 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان میں طالبان اور داعش دہشتگردوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 300 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
گورنر جوزجان کے ترجمان محمدرضا غفوری نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان کے مابین جھڑپیں درزاب اور قوشتپه کے علاقوں میں ہوئیں جن میں طالبان اور داعش کے 300 دہشتگرد ہلاک ہو ئے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیحالله مجاہد نے طالبان اور داعش کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی داعش کو اس علاقے سے بے دخل کردیا جائیگا۔