ویڈیو | صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ڈالر 150 تک پہنچے گا/ اچھے لوگوں کے آنے سے معیشت بھی اچھی ہوگی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی 25جولائی کو کلین سویپ کریگی جبکہ این اے 61 میں انتخاب ملتوی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھ سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 25جولائی کو کلین سویپ کریگی، الیکشن مہم کے دوران عوام کا والہانہ استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عمران خان اب اس ملک کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیکر اس ملک کی تقدیر بدلیں گے، این اے 53میں جو شانداز الیکشن مہم چلائی گئی اس کی مثال شاید ہی ملے۔ ہمیں حلقہ این اے 53میں تحریک انصاف کی مہم چلانے کے لئے صرف تین ہفتے کا وقت میسر آیا، ہم نے اس عرصے میں زوردار انداز میں الیکشن کیمپین چلائی ہے، پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے، جس انداز میں اس حلقے میں مہم چلائی گئی ، بہت کم حلقے ہوں گے جن میں اس انداز میں مہم چلی ، عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، 25جولائی کو عوامی کی جانب سے نتیجہ بھی اچھا ملے گا ، اور بھرپورلیڈ کے ساتھ تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔

تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی تشکیل میں کن جماعتوں کو ترجیح دی جائے گی، اس حوالے سے ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں کلین سویپ کریں گے، اور بھاری اکثریت سے جیتیں گے، اس کا فیصلہ کہ کن جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائی جائے گی، یہ نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، ابھی ہمارا فوکس یہ ہے کہ ہم الیکشن میں کلین سویت کریں گے۔
پاکستان قرضوں میں ڈوپ چکا ہے۔

تحریک انصاف اگر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا حکمت عملی اپناے گی، اس بارے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان چار سے چھ ہفتے کے اندر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، یہاں ڈالر ایک سو تیس کو پہنچ چکا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ڈالر ایک سو پچاس تک پہنچے گا، یعنی اگر آپ نے آئی ایم ایس سے ایک ملین ڈالر کا قرضہ لیا ہو تو وہ قرضہ بڑھ کر کسی سود کے بغیر ایک سو پچاس پر پہنچ گیا ہے، بیٹھے بٹھائے آپ کے ملک کے قرضے میں پچا س فیصد اضافہ ہو گیا ہے، پہلی حکمت عملی یہ ہے کہ روپے کی گرتی قیمت کو روکا جائے، معیشت کی بہتری آنے والی حکومت سے بھی وابستہ ہے، جب اچھے لوگ برسراقتدار آئیں گے تو ملکی معیشت بھی درست ہوتی چلی جائے گی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے سو دن بہت اہم ہیں، پاکستان کا تاثر عالمی سطح پر بہتر بنانے کے لئے اقداما ت اٹھائے جائیں گے۔ حلقے میں مہم کے دوران جوانوں کی جانب سے بہت ہی خوش کن اور حوصلہ افزا ردعمل ملا، پی ٹی آئی کو جوانوں اور خواتین کی جانب سے زبردست سپورٹ ملی، اور انہی دو طبقات کی طرف سے ووٹ زیادہ سے زیادہ ملے گا، الیکشن مہم کے دوران ہم نے خواتین کے لئے ہیڈ کوارٹر الگ قائم کیا جس کی بدولت خواتین کی الیکشن مہم زبردست انداز میں چلی جس کے نتائج بھی ہمارے سامنے ہوں گے۔ ہم نے اپنی مہم کے دوران اپنی کوششوں کو جوانوں اور خواتین کے لئے 65فیصد تک مختص کیا، جوان اور خواتین ہمارے ہر اول دستے کا حصہ ہیں، چاہے وہ سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی بات ہو یا خواتین ونگ ہو۔ ہماری اس مہم میں دو سو پاکستانی ہالینڈ ، انگلینڈ، امریکہ اور سعودی عرب سے آئے ہیں، جنہوں نے بھرپور انداز میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے لئے تحریک چلائی ہے۔

ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن مہم کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ، ہمیں حلقے میں عوام کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں یو سی چیرمین اورنواز لیگ کی بھاری بھرکم شخصیات نے جوائن کیا ، جن میں سید ظفر علی شاہ بھی شامل ہیں۔
حنیف عباسی کو سزا کے بعد حلقہ میں انتخابات ملتوی ہونے کے حوالے سے بات ک…