نئی قومی اسمبلی کے اجلاس سے تسنیم نیوز کی خصوصی وڈیو رپورٹ


ڈاکٹر درشن ایم این اے مسلم لیگ نواز، معروف سیاستدان عابدہ امام، زین بگٹی، سابق وزیر اعلیٰ اعظم خان ہوتی، گل ظفر خان عرف چائے والا ایم این اے پی ٹی آئی، راجہ خرم نوز ایم این اے پی ٹی آئی اور صالح محمد خان ایم این اے پی ٹی آئی نے خصوصی طور پر تسنیم نیوز سے بات چیت کی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈاکٹر درشن نے کہا کہ عوامی فلاح کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گے، مخالفت برائے اصلاح کے ذریعے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں جماعتیں متفق ہوئی ہیں، جس کے ذریعے حکومت کے خلاف طاقتور اپوزیشن عمل میں آسکے گی۔ عابدہ امام کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمان پاکستانی قوم کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے گی، اس میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے۔ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے لئے کام کریں  گے۔ مشرف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشرف اس ملک سے بھاگ چکا ہے، اسے سزا دلانے کے لئے عدالتوں میں ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اعظم خان ہوتی کا کہنا تھا کہ اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اپوزیش کی تمام جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گی۔ گل ظفر خان عرف چائے والا ایم این اے کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے سیاستدان بنائیں۔