سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا
سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا، اوورسیزپاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا الیکشن کمیشن نادراکی معاونت سے انتظامات کویقینی بنائے، آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل الگ رکھا جائے اور آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔
جسٹس ثاقب نثار نے اوورسیزپاکستانیوں کو مبارک باد دی اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کوتسلیم کرلیا، پائلٹ پروجیکٹ کو قواعد اور آپریشن پلان کےتحت کیاجائے، پائلٹ پروجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے شکر گزار ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا نادرا پائلٹ پروجیکٹ کے انتخابی عمل کے لئے ای سی کی معاونت کرے، تجرباتی نفاذ کا مقصد یہ نہیں اس کےنتائج کو نظراندازکردیا جائے ، نتائج کی درستگی سے متعلق نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھےجائیں۔
یاد رہے گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے نادرا اور الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پا کستا نیو ں کوضمنی انتخابات میں ووٹ کاحق بارش کے پہلے قطرے جیسا ہوگا۔
خیال رہے سپریم کورٹ میں درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دائر کر رکھی تھی