وزیراعظم عمران خان کی متوقع کابینہ میں 18 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی متوقع کابینہ میں 18 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم  کے مطابق وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو خزانہ اور شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قملدان ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ اور شفقت محمود کو وزیر تجارت بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ علی زیدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، علی امین گنڈا پور کو وزیر ہاؤسنگ اور شہریار آفریدی کو وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات اور عامر لیاقت کو وزارتِ مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں معروف معاشی ماہر رزاق داؤد اور سابق پولیس افسر شعیب سڈل مشیر ہوں گے جب کہ امین اسلم کو مشیر ماحولیات لگائے جانے کا امکان ہے۔