آج کراچی میں بوہری برادری عیدالاضحی منا رہی ہے


کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق بوہری برادری کی جانب سے بوہری بازار صدر، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔