نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا ، وزیرِ خزانہ
پاکستان کے وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، عمران خان نے بھی قوم سے اپنے خطاب میں یہی کہا، کوشش کریں گے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔
خبرررساں تسنیم ادارے کے مطابق وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل مینجمنٹ کے ذریعے اداروں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، کوشش ہوگی ملک کے ادارے مضبوط ہوں، عوام جب تک ساتھ ہیں ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کسی سرکاری ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا، ستمبر کے مہینے میں اہم فیصلے کریں گے، تمام فیصلے جو کرنے جا رہے ہیں وہ پہلے پارلیمنٹ لے کرجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریونیو بڑھانے کے لیے ایف بی آر کے ادارے کو ٹھیک کرنا ہے، ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس ملک میں لانا ہے، ٹاسک فور کمیٹی 2 ہفتے میں وزیرِ اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔