سیدعلی گیلانی کی مذہبی تہوار پر بھی کشمیری نظربندوں کو رہا نہ کرنے پر بھارتی حکمرانوں پر تنقید


کشمیری نظربندوں کو صبر و استقلال کا مظاہرہ کرنے پر زبردست خراج تحسین

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر تمام ممالک کے حکمران قیدیوں کورہاکر کے انسانی اقدار کے احترام کا ثبوت فراہم کرتے ہیں، تاہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کے حکمرانوںکی طرف سے مقبوضہ علاقے میں عیدالا ضحی کے پر مسرت موقع پر بھی حریت رہنمائوں اور نہتے کشمیریوںکی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت رہنمائوں محمد یوسف فلاحی، محمد حسین وگے اور ظہور احمد بٹ کو 2016 کے انتفادہ کے دوران گرفتار کیا گیاتھااورچھٹی مرتبہ کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیںسرینگر سینٹر ل جیل منتقل کر دیاگیا ہے ۔

انہوںنے بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی طورپر گرفتار کئے گئے حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ،پیر سیف اللہ،الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر ،راجہ معراج ا لد ین کلوال، شاہد ا لا سلام ،شاہد یوسف، نعیم احمد خان ،فاروق احمد ڈار ظہور احمد وٹالی ،محمد اسلم وانی کے علاوہ ڈاکٹر غلام محمد بٹ،آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین، مظفر احمد ڈار،طارق احمد ڈار، ڈاکٹر محمد شفیع جبکہ راجستھان میں علی محمد بٹ، نثار مرزا، لطیف احمد وازہ، عبدالغنی گونی جو گزشتہ 19برس سے نظربند ہیںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

سیدعلی گیلانی نے حریت رہنمائوںمسرت عالم بٹ،،ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ،،ڈاکٹر محمد قاسم ،غلام قادر بٹ، غلام محمد خان سوپوری، محمد ایوب میر، شوکت احمد خان، محمد یوسف میر،نذیر احمد ڈنٹر، شکیل احمد یتو، بلال احمد کوٹہ، محمد ایوب ڈار، فیروز احمد بٹ، سجاد احمد پالہ، طارق احمد بٹ، بشیر احمد قریشی،، عمر عادل ڈار، منظور احمد نجار، ریاضاحمد ڈار، شوکت احمد گنائی، مشتاق احمد گنائی، مشتاق ا لا سلام، اسدا للہ پرے، شکیل احمد بٹ فاروق توحیدی، بلال احمد گنائی، نثار احمد نجار،اوردیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے انکی عظیم قربانیوں کو تحریک آزادی کشمیر کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیااور انہیں صبر و استقلال کامظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔