راہل گاندھی کی بھارتی وزیراعظم پر سخت تنقید


جرمنی کے ہیمبرک واقع اسکول میں راہل نے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب بے روزگاری بڑھی، جس کی وجہ سے تشدد کی سرگرمیوں خاص کرموب لنچنگ میں اضافہ ہوا۔

 

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق جرمنی کے ہیمبرک واقع وسیریس سمراسکول (راہل بھی یہاں کے سابق طالب علم ہیں) میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا "کچھ سال پہلے وزیراعظم نے نوٹ بندی نافذ کی، جس کی وجہ سے چھوٹی کمپنیوں میں نقدی کی کمی ہوگئی-

اہوں نے کہا کہ نقدی کم ہوجانے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والےلاکھوں لوگ بے روزگارہوگئے۔ لوگوں کوشہرچھوڑکرگاوں جانا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ غصے میں ہیں۔ تمام لچنگ کے معاملات جوہم سنتے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہورہے ہیں۔

حالانکہ حکومت نے اس پریشانی سے نمٹنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس بات کا فیصلہ لے گی کہ کیا لنچنگ کے معاملے میں مزید سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ مودی کو گلے لگانے کے معاملے پرانہوں نے کہا کہ خود ان کی پارٹی کے ہی کچھ لوگوں نے اسے پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور بھارتی وزیراعظم کواسے اعتراف کرنا ہوگا اوراسے ختم کرنا ہوگا-