جدہ سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی شروع


سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ جدہ سے وطن واپس جانے والے حجا ج کیلئے 15محرم تک حج پروازیں جاری رہیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ شہری ہوا بازی عصام نور کے مطابق 27سے زیادہ سرکاری و نجی حج اداروں کے 13ہزار سے زیادہ کارکن خدمات کیلئے ایئرپورٹ پر مصروف عمل ہیں ۔ جدہ سے 10لاکھ سے زائد حاجی اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہوں گے ۔

حج ٹرمینل پر 14امیگریشن کاونٹرز واپسی کے لئے حجاج کے مدد گار ہیںجہاں ہر قسم کے انتظامات بہم پہنچائے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل عصام نورکا کہنا ہے کہ حج ٹرمینل سے بیک وقت26 طیارے بیک وقت روانہ ہوسکیں گے