یمنی فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی، 6فوجی ہلاک


یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور 3بکتربندگاڑیاں تباہ کردیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزکے نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے 6اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
المیسرہ نیوزکے مطابق یمنی فوج نے سعودی کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑجواب دیتے ہوئے عسیر کے علاقے الربوہ میں 6کرایے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے جیزان کے علاقے میں بھی سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
"الدود" اور "ام بی سی" نامی پہاڑیوں میں موجود سعودی فوجی مراکزپر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف آل سعود کے کرایے کے فوجیوں نے صوبہ صعدہ کے علاقے ''شدا'' پر گولہ باری کرکے عام شہریوں کوجانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔
سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔