بغدادمیں ایرانی سفیر کی عراقی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرایرج مسجدی نے عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے عراقی صدر فواد معصوم سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عراقی صدر کا کہنا تھا کہ عراق ہمسایہ اور برادرملک ایران کے ساتھ روابط کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے
عراقی صدر نے عراق میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کے خاتمے پر ایرانی حکومت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، عراقی اسلامی جمہوریہ ایران کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرےگا۔
ایرانی سفیر نے عراق کے مثبت موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں عراق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
مسجدی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ اقتصادی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، فوجی اور سیکورٹی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھتے ہوئے مزید ترقی کا خواہاں ہے۔