ایشین کرکٹ کونسل کا پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ


ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپی دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔