ایرانی وزیر خارجہ کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں دوطرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک - ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد محمد جواد ظریف پہلے غیر ملکی وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔