نشان حیدر : پاک فوج کے بہادروں کا اعزاز
پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ہے جو کہ حضرت محمد(ص) کے جانشین حضرت علی (ع) کے لقب 'حیدر' سے منسوب ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نشان حیدر اور ہلال امتیاز حاصل کرنے والے تمام فوجیوں کو بعد از مرگ یہ اعلیٰ اعزاز دیئے گئے۔
ان میں میجر طفیل نے سب سے بڑی عمر یعنی 44 سال میں شہادت پانے کے بعد نشان حیدر حاصل کیا، باقی فوجی جنہوں نے نشان حیدر حاصل کیا ان کی عمریں 40 سال سے بھی کم تھیں جبکہ سب سے کم عمر نشان حیدر پانے والے راشد منہاس تھے جہنوں نے اپنی تربیت میں 20 سال 6 ماہ کی عمر میں شہادت پر نشان حیدر اپنے نام کیا۔
کیپٹن سرور شہید
نائیک سیف اللہ جنجوعہ (ہلال کشمیر)
میجر طفیل محمد شہید
میجر عزیز بھٹی
راشد منہاس
میجر محمد اکرم
شبیر شریف
سپاہی سوار محمد حسین جنجوعہ
لائنس نائیک محمد محفوظ
کیپٹن کرنل شیر خان
حوالدار لالک جان