احمد بن عبدالعزیز کی سعودی بادشاہ اور ولیعہد پر شدید تنقید
عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود خاندان میں اختلافات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
احمد بن عبدالعزیز نے لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا آل سعود سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
احمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھاکہ ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مظاہرین نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی رہائشگاہ کے باہرآل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
احمد بن عبدالعزیز نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ جنگ آج ہی بند ہوجائے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔