امریکی صدر کی داعش سے ہمدردی؛ شام، روس اور ایران ادلب پر حملے سے باز رہیں
شام میں داعش کا آخری گڑھ ادلب کو خونخوار درندوں سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار دیکھ کرامریکی صدر کی چیخیں نکل گئیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو تنبیہ کی ہے کہ شام اور اتحادی افواج ادلیب صوبے پر حملہ کرنے سے باز رہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہی دہشت گرد تنظیم داعش کو بنایا ہے اب دنیا بھر سے اس خونخوار گروہ کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روس، شامی صدر بشار الاسد اور ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلیب پر حملہ فاش غلطی ہوگی۔ جس سے ہزاروں لوگ اپنی جانوں سے چلے جائیں گے۔ روس اور ایران کو اس عظیم انسانی المیے سے دور رہنا چاہیئے۔
خیال رہے کہ اتحادی افواج نے شام سے باغیوں کے زیر تسلط تمام علاقے آزاد کرالئے ہیں تاہم شمالی صوبہ ادلیب اب بھی داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔
شامی حکومت نے داعشی دہشت گردوں سے آخری معرکے کا فیصلہ کرتے ہوئے ادلیب پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لیے شام کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے، اتحادی افواج ادلیب کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ادلب میں داعش، النصرہ اور القاعدہ کے 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں جن کے خلاف حتمی کارروائی کے لیے شامی اور اتحادی افواج نے کمرکس لی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے شام کا دورہ کرکے شامی صدر سمیت اس ملک کے اعلیٰ حکام کو ایران کی جانب سے شام کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا تھا۔