امریکہ کا شام کے صوبہ دیر الزور پر فاسفورس بموں سے حملہ کرنے کا انکشاف


روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی فوج کا کہنا ہےکہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔
روسی فوج کا کہنا ہے کہ فاسفور سفید بموں کا استعمال جنویا کنونشن کے مطابق ممنوع ہے۔
شام میں روسی فوج کے امن مرکز کے سربراہ ولادیمیر ساونچکوکا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے بہت بڑے علاقہ میں آگ لگ گئی۔
روس کا کہنا ہے کہ اس آگ سے لگنے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔