عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات قابل تعریف اور لائق تحسین تھے، علامہ ڈومکی


مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران سید الشہداء کو بہترین سکیورٹی مہیا کی گئی جس پر ہم قومی اداروں کے شکرگزارہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداران سید الشہداء کو بہترین سکیورٹی و دیگر سہولیات مہیا کرنے کے لیئے کی جانے والی انتھک محنت اور کاوشوں پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،وزیر بلدیات سعید غنی،میئر کراچی وسیم اختر،ہوم سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی ،تمام ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز،ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاگوہیں کہ اللہ رب العزت اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں بطور عبادت قبول فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کے ماہ محرم الحرام کے باقی ایام اور صفر کی تمام مجالس وجلوس عزاء میں عزاداران کی خدمت کیلئے ایسی طرح اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔