ٹرمپ کا آل سعود سے متعلق بیان امریکا کو دوست سمجھنے والےحکمرانوں پرطماچہ ہے، حامد موسوی
حامد موسوی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا آل سعود سے متعلق بیان، امریکا کو دوست سمجھنےوالے مسلم حکمرانوں پرطماچہ ہے، امریکا کو دوست سمجھنے والے مسلم ممالک خوش فہمی کا شکار ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہےکہ مسلم حکمران ایک دوسرے کو فتح کرنے کے بجائے اپنی توپوں کارخ بھارت و اسرائیل کی جانب کریں۔
انہوں نے نے کہا کہ ٹرمپ کا سعودی عرب کے متعلق بیان امریکہ دوست مسلم حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔
ملکی سلامتی سے مقدم کوئی شے نہیں، حکومت ایکشن پلان پرعملدرآمد میں کسی دباؤکو خاطر میں نہ لائے ۔ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی شعبوں کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کے سبب کشمیر و فلسطین میں آگ اور خون کا گھناؤنا کھیل جاری ہے۔
حامد موسوی نے مزید کہا کہ مسلم حکمران امریکی خوشنودی کے بجائے خوشنودی خداو ررسولؐ کو مقدم رکھیں اور باہم متحد ہو جائیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک سلمان امریکی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چل سکتے۔