کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جانےکا امکان


شہرِ قائد میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی شہر میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔