سعودی جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دلدل میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے، زہرانقوی


مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل نے سماجی رابطے کی اپنے ویب سائٹ ٹیوٹر پر ایک پیغام میں جاری کردیا_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ یمن میں جاری سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے مخالفت میں ووٹ دے کر حکومت کس منہ سے کشمیری مظلوموں کا مقدمہ لڑیں گی؟

حکومت کا یہ عمل مشرق وسطیٰ کے دلدل میں پاکستان کو دھکیلنے کی استعماری طاقتوں کی ایک اور سازش کا حصہ ہے۔