شاہد خان کو اسٹیڈیم خریدنے کی خواہش پر کرپشن کے الزامات کا سامنا


فل ہیم فٹ بال کلب کےمالک شاہد خان کو ومبلی اسٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی،کلب کےسابق ملازم نے شاہد خان پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے۔

فٹ بال کلب کےسابق ملازم کریگ کلائین نےشاہدخان پرکرپشن کےالزامات لگائے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے کرپشن الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب شاہد خان نے فٹ بال کلب کے سابق ملازم کے کرپشن الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خان 60 کروڑ پاؤنڈ میں ومبلی اسٹیڈیم خریدنے کے خواہاں ہیں۔