آذربائیجان کی پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات ادھار پر دینے کی پیشکش


آذربائیجان نے پاکستان کو سوملین ڈالر مالیت تک کی پیٹرولیم مصنوعات ادھار کی صورت دینے کی پیشکش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ آذربائیجان کی ایک اعلیٰ سرکاری شخصیت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی مدد کے لیےاٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرمعاہدہ طے پاجائے توآذربائیجان پاکستان 13 ارب سےزائدمالیت کی پیٹرولیم مصنوعات ادھار پر دے گا۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پیٹرولیم سے متعلق ضروریات کے لیےسعودی عرب،عرب امارات اور کویت پرانحصار کرتا رہا ہے