پاک فوج کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


پاک فوج کے سپہ سالارنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی اور سیکیورٹی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو۔۔۔ پاکستان کے امن،سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام قوم متحد ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔