سعودی حکام نے مزید13 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا


سعودی حکام نے اس ملک میں محنت مزدوری کرنے والے مزدی 13 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد پہنچادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے مزید 13 پاکستانی شہریوں کوڈی پورٹ کرکے سعودی ایرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا۔

 ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے  کہ پاکستانی شہری سعودی ائرلائن کی فلائٹ ایس وی 888کے ذریعے واپس پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں جہاں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔