کراچی کو گرین سٹی بنانے کا منصوبہ تیار،جلد عملدرآمد ہوگا،سمیع صدیقی


ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو گرین سٹی بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جلد ہی عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو گرین سٹی بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جلد ہی عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے نے Innovazun کی جانب سے ’’گرین کراچی‘‘ کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بہت جلد ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جائےگا۔

 اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین آباد محمد حسن، سابقہ چیف سی پی ایل سی جمیل یوسف، مختلف سماجی تنظیم کے نمائندوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ڈی جی نے کہا کہ انتظامیہ کے تعاون سے مختص کی گئی اراضی پر 350 سے زائد پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔